۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اربعین، ادارہ التنزیل کے زیراہتمام پروگراموں کی تفصیل

حوزہ/ دنیا کے ہر خطے میں موجود انسانوں کیلئے ورچوئل خیمہ قرآنی (موکب) کا اہتمام کیا جا رہا ہے تا کہ ہر فرد خود کو اربعین امام حسین (ع) کا حصہ محسوس کر سکے۔ شہداء کربلا سے عقیدت و اظہار کی خاطر 72 ختم قرآن کا ہدیہ ہو گا۔ ادارہ التنزیل اور ادارہ خادمینِ قرآن کے باہمی تعاون سے 18 صفر کو آن لائن محفلِ قرآنی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور قراء شرکت کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ التنزیل کے جانب سے رواں برس اربعین حسینی، چہلم سید الشہداء کے موقع پہ متعدد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں، چونکہ کورونا کے باعث زائرین امام حسین (ع) کو سفری مشکلات درپیش ہیں، چنانچہ خیمہ قرآنی (التنزیل) متعدد ورچوئل سرگرمیاں انجام دے گا۔

رواں برس اربعین امام حسین (ع) فقط کربلا تا نجف نہیں بلکہ دنیا کے ہر کونے میں منایا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں دنیا کے ہر خطے میں موجود انسانوں کیلئے ورچوئل خیمہ قرآنی (موکب) کا اہتمام کیا جا رہا ہے تا کہ ہر فرد خود کو اربعین امام حسین (ع) کا حصہ محسوس کر سکے۔

شہداء کربلا سے عقیدت و اظہار کی خاطر 72 ختم قرآن کا ہدیہ ہو گا۔ ادارہ التنزیل اور ادارہ خادمینِ قرآن کے باہمی تعاون سے 18 صفر کو آن لائن محفلِ قرآنی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور قراء شرکت کریں گے۔ قرآن اور امام حسین علیہ السلام کے عنوان سے ایک ویبینار کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور علماء اظہار خیال کریں گے۔ 

قرآن اور امام حسین (ع) کے موضوع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کے تاثرات ویڈیو کلپ کی صورت میں میں جاری ہوں گے۔

نجف اشرف کے طلاب کی مدد سے نجف تا کربلا موکب خیمہ قرآنی پر میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں نیز لاہور میں اربعین کمیٹی کی جانب سے قرآنی نمائش کا بھی اہتمام ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .